پائیدار معاشی و اقتصادی ترقی میںمعیاری تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے، مسعود احمد

جمعہ 27 اپریل 2018 18:53

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی مسعود احمد نے کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کی پائیدار معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔جمعہ کو یہاں سینٹ ہیلنز کانونٹ سکول سیٹلائٹ ٹائون میں منعقدہ کونسل ممبران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مسعود احمد نے کہاکہ کوئی قوم تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، دور حاضر میں تمام تعلیمی اداروں کو سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسعود احمد نے کہاکہ آج کا نوجوان کل قوم بنے گا اور پاکستان کا مستقبل ان کے وژن کی روشنی میں تشکیل پائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کی شخصیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ایک ذمہ دار شہری بن کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں عملی کردار ادا کر سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم معاشرے کے قیام کی بنیاد ہے کیونکہ بہتر معاشرے کی تشکیل اقتصادی فراوانی اور معاشی و سیاسی خوشحالی و استحکام کی ضامن ہے۔ ڈائریکٹر اکیڈیمک بورڈ مسز شینا سہیل نے کونسل کے نومنتخب ممبران سے حلف لیا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران اپنی ذمہ داریاں جوش و جذبے اور ذمہ داری سے ادا کریں گے ۔ قبل ازیں سکول کی پرنسپل مسز سبرینہ لیو جوزف نے مہمانوں اور طلباء کے والدین کا خیر مقدم کیا اور فروغ تعلیم میں سینٹ ہیلنز کانونٹ سکول کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :