اسلامیہ کالج پشاور اور یونیورسٹی آف لندن کالج کے مابین مفاہمتی یاداشت پردستخط

جمعہ 27 اپریل 2018 18:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اسلامیہ کالج پشاور اور یونیورسٹی آف لندن کالج کے مابین گذشتہ روز ایک یاداشت پر دستخط ہوئے۔جس کے تحت دونوں ادارے جینیاتی سائنس کے مختلف میدانوں میں تعلیم و تحقیق کے میدانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔اس یاداشت پر اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد اور یونیورسٹی آف لندن کے پروفیسر ڈاکٹر ہنری ہولڈن نے دستخط کیے۔

اس یاداشت کے تحت یونیورسٹی آف لندن کالج کا سینئر برائے جینیاتی سائنس،اپنے تعلیمی تبادلے کے پروگرام کے تحت ،اسلامیہ کالج کے سینئر برائے اومکس کو جذبہ تحقیق اور تعلیم کی سہولتیںفراہم کرے گا۔اس موقع پر اسلامیہ کالج کے تاریخی روس کیپل ہال میں یونیورسٹی کالج لندن کے دونوں تحقیقی پروفیسر ڈاکٹر ہنری ہولڈن اور ون کینزو سلپیڑو نے جینیات کے موضوع پر بچوں اور بالغان میں مختلف نوعیت کی جینیاتی خرابیوں اور ان کے تدارک و علاج کے طریقوں پر ایک پریزنٹیشن بھی دی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے مہمانانِ گرامی کا استقبال کیا اور انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیمی اور تحقیقی اقدامات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اسلامیہ کالج کا شمار ملک کے نامور تحقیقی اداروں میں ہوگا ۔ جہاں پر جدید سائنس تحقیقات کے لئے تجربہ گاہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اسٹاف رکھا جا رہا ہے۔اسلامیہ کالج کے شعبہ ٴ باٹنی،زوالوجی،اومکس،کیمسٹری سے طلباء و طالبات نے منعقدہ پروگرام میں میں شرکت کی۔