قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس:عابد شیرعلی اور مراد سعید کےدرمیان ہاتھا پائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 18:18

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس:عابد شیرعلی اور مراد سعید کےدرمیان ہاتھا ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی رکن عابد شیر علی اور پی ٹی آئی رکن مراد سعید کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، تاہم ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آج قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے پراپوزیشن نے شدید اعتراض کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔پی ٹی آرکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کراسپیکر ڈائس کے سامنے پھینک دیں۔جبکہ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان میں خوب ہنگامہ آرائی کی اور ارکان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ اسی موقع پر حکومتی رکن عابد شیر علی اور پی ٹی آئی رکن مراد سعید کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔ لیکن ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروا دیا۔