سال کا بجٹ، انشاء اللہ 4 ماہ بعد بھی ہماری حکومت ہوگی، وزیراعظم

ملک کا نظام چلتا رہے اس لئے سال کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے ،ْ شاہد خاقان عباسی بجٹ مکمل طور پر آئین کے مطابق پیش کیا جارہا ہے ،ْ آنے والی ہم آپ کی ہوئی تو آپ اس میں ترامیم کا حق رکھتے ہیں ،ْاپوزیشن کو جواب

جمعہ 27 اپریل 2018 20:04

سال کا بجٹ، انشاء اللہ 4 ماہ بعد بھی ہماری حکومت ہوگی، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انشا اللہ 4ماہ بعد بھی (ن )لیگ کی حکومت ہی آئے گی ،ملک کا نظام چلتا رہے اس لئے سال کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سے خطاب میںوزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والی ہم آپ کی ہوئی تو آپ اس میں ترامیم کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے آئین کے لئے درد کا مجھے احساس ہے ،بجٹ مکمل طور پر آئین کے مطابق پیش کیا جارہا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مالی سال 2018-19کا بجٹ مفتاح اسماعیل کی زیر نگرانی بنا ہے،انہوں نے اس پر کافی محنت کی ہے اس لئے وہی پیش کریں گے۔