ساہیوال: مقامی صحافی افتخار خاں لودھی کی کار پر نا معلوم کار سواروں کی فائرنگ

علاقہ میں خوف وہراس صحافیوں کا شدید رد عمل دہشت گر دوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 20:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ فریدیہ روڈ پر مقامی صحافی افتخار خاں لودھی کی کار پر نا معلوم کار سواروں کی فائرنگ علاقہ میں خوف وہراس صحافیوں کا شدید رد عمل دہشت گر دوں کی گرفتاری کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 26اپریل کی رات 2بجے افتخار خان لودھی اپنی کار نمبر 5137/LEHمیں اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان کے گیٹ کے قریب ایک کالے رنگ کی کار میں سوار تین مسلح افراد آگئے اور کار پر فائرنگ شروع کر دی اور کار فائرنگ کے دوران درخت سے جا ٹکرائی افتخار خان لودھی محفوظ رہے ۔

پولیس فتح شیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ساہیوال پریس کلب کے صدر سید شفقت گیلانی،رضوان طاہر،سابق عہدیداروں رشید اکمل،نعیم شیخ،حاجی اقبال حسین کمبوہ،نا صر عالم،حافظ وحید احمد اور مہر عباس نے اس واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے شدید رد عمل اظہار کیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔اگر پولیس نے فوری ملزموں کو گرفتار نہ کیا تو صحافی سڑکوں پر آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :