جماعت اسلامی پنجاب کا دوروزہ تنظیمی کنونشن 28,29اپریل کو منصورہ میں ہوگا

کنونشن سے سینیٹر سراج الحق،لیاقت بلوچ،میاں مقصوداحمدودیگر قائدین خطاب کریں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:55

جماعت اسلامی پنجاب کا دوروزہ تنظیمی کنونشن 28,29اپریل کو منصورہ میں ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی امراء اور ارکان شوریٰ کا دوروزہ تنظیمی کنونشن مورخہ 28,29اپریل کو منصورہ آڈیٹوریم ملتان روڈلاہور پر منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

کنونشن میں2018کے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے آئندہ کالائحہ ترتیب دیاجائے گا۔تنظیمی کنونشن سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔