ایف بی صنعتی ایریا، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کپڑاسمیت دیگراشیا جل کاخاکستر

فائربریگیڈ کی 4اور پاک بحریہ کی تین گاڑیوں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے ایف بی صنعتی ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود کپڑاسمیت دیگراشیا جل کاخاکسترہوگئی۔ فائربریگیڈ کی 4اور پاک بحریہ کی تین گاڑیوں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی صنعتی ایریا بلاک 22میں واقع گارمنٹس فیکٹری کے گوادم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرابتدائی طورپرفائربریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک اسنارکل کوطلب کیاگیا،،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آتشزدگی پرقابوپانے کے لیے پاک بحریہ کی تین فائرٹینڈرنے بھی ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق گودام کافی بڑے حصہ اور بند جگہ پرواقع ہے جس میں نہ تو ہنگامی اخراج اور نہ ہی آگ بجھانے کے کوئی آلات موجود تھے،آگ پرتین گھنٹے سے زائد وقت کے بعد آگ پرقابوپایاگیا،پولیس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی طورپرآتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔