وفاقی حکومت نے بجٹ برائے مالی سال 2018-19 پیش کردیا

سیاسی تجزیہ کاروں نے بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا، حکومت کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی پس پردہ حمایت حاصل ہونے کا بھی دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 اپریل 2018 19:14

وفاقی حکومت نے بجٹ برائے مالی سال 2018-19 پیش کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بجٹ برائے مالی سال 2018-19 کیلئے حکومت کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی پس پردہ حمایت حاصل ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ پارلیمنٹ کے آخری ماہ میں مالی سال 2018 اور 19 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے۔ بجٹ کا کل حجم 56 ارب 61 ارب روپے ہے۔ اس حوالے سےسیاسی تجزیہ کاروں نے ردعمل دیتے ہوئے بجٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب اپنی حکومت کے آخری ماہ میں بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ جبلہ اس حوالے سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے حکومت کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی پس پردہ حمایت حاصل رہی۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اپوزیشن نے حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اسمبلی اجلاس میں بظاہر کافی شور شرابا ڈالا جائے گا، لیکن حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔