قانون او رانصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے‘شہبازشریف

انصاف کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے وکلاء برادری کو اپنا بھر پو رکردار مزید موثر اندازمیں ادا کرنا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 27 اپریل 2018 21:48

قانون او رانصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انوارالحق پنوں کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون او رانصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتاہی-وکلاء برادری نے جمہوریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں-انصاف کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے وکلاء برادری کو اپنا بھر پو رکردار مزید موثر اندازمیں ادا کرنا ہی-انہوںنے کہاکہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہی- پاکستان کو آگے لیکر جانا تو قانون و انصاف کی عملداری یقینی بنانی ہو گی -عام آدمی کو انصاف دلانے کیلئے وکلاء برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا -وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی-وفد میں نائب صدر چوہدری نورسمند،سیکرٹری حسن اقبال وڑائچ،فنانس سیکرٹری حافظ اللہ یاراورسینئر وکیل اعظم نذیر تارڑ شامل تھے ۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،سیکرٹری قانون،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔