پی ایس ڈی پی ، کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب89 کروڑ36لاکھ70 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ اس منصوبہ کیلئے وفاقی حکومت33فیصد اخراجات فراہم کرے گی ۔ 04-18/--292

متعلقہ عنوان :