پی ایس ڈی پی 2018-19 ، فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 4.33ارب روپے رکھنے کی تجویز ،

جاری منصوبوں کے لیے 2.84ارب جبکہ 9نئے منصوبوں کے لیے 1.49ارب روپے رکھے گئے ہیں ،سرکاری بجٹ دستاویزات

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی) میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 4.33ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔جس میں جاری منصوبوں کے لیے 2.84ارب جبکہ 9نئے منصوبوں کے لیے 1.49ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی)2018-19 میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 4.33ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں 6جاری منصوبوں کے لیے 2.84ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اسی طرح فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کی9نئے منصوبوں کے لیے 1.49ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :