سعودی عرب،اسکولوں میں منشیات رائج کرنے کی کوشش، تاجرگرفتار

ملزم کے قبضے سے 7ہزار نشہ آور گولیاں، بھاری رقم اور ممنوعہ ہتھیار برآمد

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

باحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی عرب میں اسکولوں میں منشیات رائج کرنے کی کوشش کرنے والے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضے سے 7ہزار نشہ آور گولیاں، بھاری رقم اور ممنوعہ ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقیہاں انسداد منشیات کے ادارے نے اسکولوں کے طلبہ میں نشہ آور گولیوں کا رواج قائم کرنیوالے ایک بڑے تاجر کو گرفتار کرلیا۔

مقامی پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ تاجر مذکور امتحانات کا وقت قریب آنے پر طلبہ میں نشہ آور گولیاں رائج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے قبضے سے 7ہزار نشہ آور گولیاں، بھاری رقم اور ممنوعہ ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔ ادارہ انسداد منشیات نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا دھیان رکھیں اور انہیں نشہ آور گولیوں کے استعمال سے روکیں۔