سربراہ پاک بحریہ کی ابوظہبی میں کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی بشمول پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 اپریل 2018 22:48

سربراہ پاک بحریہ کی ابوظہبی میں کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) : چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمریل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر متحدہ عرب امارات، رئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمدال نحیان سے اپنے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بشمول پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں نیول چیفیس نے پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات بحریہ کے مابین باہمی اشتراک اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔یہ دورہ دونوں ملکوں میں با لعموم اور بحری افواج میں بلخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔