وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری ہو گا(ن) لیگ کی حکومت معاشی لحاظ سے کامیاب رہی ہے‘ حنا پرویز بٹ

تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن عوامی مفادات کے منصوبوں پر تنقید کرنا سیاست چمکانے کے مترادف ہے‘(ن) لیگی رکن اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری ہو گا۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی لحاظ سے کامیاب رہی ہے۔حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت اپنے پا?ں پر کھڑی ہو ئی ہے۔حکومت نے کامیابی سے اپنا چھٹا بجٹ پیش کیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سب سے زیادہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔

تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن عوامی مفادات کے منصوبوں پر تنقید کرنا سیاست چمکانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کو مضبوط اور روشن مستقبل کی طرف لے کر جانے میں میاں نواز شریف کا اہم رول ہے ملک کیلئے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ہم یکترفہ فیصلوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں حالات کا جراتمندی سے مقابلہ کرینگے۔عدالتوں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے لوگوں کو نا ال قراردینا عوامی نمائندوں کی توہین ہے منتخب لوگوں کو جب ججز نا اہل قرار دے دینگے تو عوام کی نظروں میں عدالت کا وقار کم ہوگا۔عوام اس کا بدلہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کو دوبارہ کامیاب کرکے لیں گے۔