ہر سال کی طرح اس سال بھی سگریٹ کے شوقین افراد کو بڑا جھٹکا ، سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

جمعہ 27 اپریل 2018 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سگریٹ کے شوقین افراد کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سگریٹ کی قیمتوں میں پھر اضافے کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیگریٹس پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ،ٹیئر ٹو سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیو ٹی 1ہزار 770روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ٹیئر تھری سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 848روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :