پشاور، محلہ اقبا ل آبا د میں سو ئی گیس پائیپوں میں گیس کی بجا ئے پا نی آنے لگا،مکین علاقہ کی منتخب نمائندوں کو احتجاج کی دھمکی

جمعہ 27 اپریل 2018 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پشاور کے جدید علا قہ یو نین کو نسل گلبرگ کے محلہ اقبا ل آبا د میں سو ئی گیس کے پائیپوں میں گیس کی بجا ئے پا نی آنے لگا علا قہ مکینوں نے سو ئی گیس کے حکا م با لا اور علا قہ کے منتخب نما ئندوں سے مطا لبہ کیا ہے کہ سو ئی گیس کی فرا ہمی کو ایک ہفتہ کے اندر درست کی جائے بصورت دیگر اہلیا ن علا قہ سو ئی گیس آفس کا گھیرا ئو کرینگے ،کسی بھی نا خو شگوار واقعہ کی ذمہ داری سو ئی گیس کے اعلیٰ حکام پر عا ئد ہو گی، محلہ اقبا ل آبا د کے رہا ئشیوں محمد پرویز خا ن ،حا جی اقبا ل خا ن ،ظفر خان ،یا سر خا ن ،محمد رفیق ،خا ن محمد، سہیل اور دیگر نے جمعہ کی نما ز کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ علا قہ میں گزشتہ عر صہ تقریبا 6ما ہ سے گیس کی پا ئپ لا ئن میں پا نی آنا شروع ہے جس سے متعلق مو جو دہ ممبر صوبا ئی اسمبلی عا رف یو سف ،ناظم علا قہ سعید ظا ہر ایڈوکیٹ ،تھصیل کو نسلر فخر عا لم اور محکمہ سو ئی گیس کے اعلیٰ حکا م کو با ر با ر در خواستیں دینے اور مسئلہ کو حل کر نے کا مطا لبہ کر نے کے با وجود کو ئی شنو ائی نہیں ہو ئی اور عر صہ دراز گزر نے کے با وجو د حا لت جو ں کی توں ہے سو ئی گیس نہ ہو نے کی وجہ سے لو گ سلینڈر ز اور لکڑی جلا نے پر مجبو ر ہیں جبکہ محمکمہ سو ئی گیس کی جا نب سے گیس کے ہزاروں رو پے کے بل بھی علا قہ مکین جمع کر نے پر مجبو ر ہیں اب چو نکہ رمضا ن المبا رک کے شروع ہو نے سی3ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور عوام کی مشکلا ت جو ں کی توں ہے اس لیئے ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ 3مئی تک سو ئی گیس کی فرا ہمی کو مستقل بنیا دوں پر ممکن بنا یا جا ئے ورنہ علا قہ مکین اپنے حقوق کے لیئے کسی بھی راست اقدا م سے گر یز نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :