مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور ارکان اسمبلی کی مفتاح اسماعیل کو کامیاب بجٹ تقریر پر مبارکباد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:12

اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے مفتاح اسماعیل کو کامیاب بجٹ تقریر پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر مکمل ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے متعدد وزراء اور ارکان مفتاح اسماعیل کے پاس گئے اور انہیں بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی جبکہ مفتاح اسماعیل بجٹ تقریر ختم کرتے ہی وزیراعظم کی نشست پر گئے۔ وزیراعظم نے انہیں بجٹ تقریر پر مبارکباد دی۔