Live Updates

لاہور ، مینار پاکستان کے جلسہ مین قوم کو ایک نئے اور روشن پاکستان کی جھلک نظر آئے گی،نسیم زہراء

جمعہ 27 اپریل 2018 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے جلسہ مین قوم کو ایک نئے اور روشن پاکستان کی جھلک نظر آئے گی اور اس دن مینار پاکستان مین انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نظر آئے گا اور پی ٹی آئی اپنے ہی سابقہ بڑے جلسہ کا ریکارڈ ایک مرتبہ خود ہی توڑے گی اور 29اپریل کا جلسہ ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ مین خواتین ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نسیم زہراء کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی ہی راج کرے گی اور عمران خان ہی وزیراعظم بنیں گے اب (ن) لیگ پیپلز پارٹی یا پھر کوئی اور ملکر بھی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکیں گے اب عمران خان کا نظریہ ہی جیتے گا اور عمران خان ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات