لاہور ہائیکورٹ نے بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:43

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دی اور قرار دیا کہ صوبے کی تشکیل حکومتی پالیسی ہے اور عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری چوہدری مقبول احمد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل مکمل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔