خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.4فیصد رہی

خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.4فیصد رہی ہے ،ْ مفتاح اسماعیل

جمعہ 27 اپریل 2018 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.4فیصد رہی ہے ۔ بجٹ تقریر کے دور ان مفتاح اسماعیل نے کہاکہ خدمات میں Banking, Transportaion اور Retail وغیرہ کے شعبے شامل ہیں۔ اس سال اس شعبے میں ترقی کی شرح 6.4 فیصد رہی ہے۔ اب آپ کو یہ جان کر حیرت نہیں ہو گی کہ یہ بھی اس دہائی کی بہترین کارکردگی ہے۔

انہوںنے کہاکہ افراطِ زر: افراطِ زر پاکستان کے غریب لوگوں پر سب سے بڑا ٹیکس ہے۔

(جاری ہے)

الحمدللہ ہم نے گذشتہ پانچ برس میں اوسط افراطِ زر 5 فیصد سے کم رکھی ہے جو کہ 2008-13 میں 12 فیصد تھی۔ موجودہ مالی سال میں مارچ2018 تک افراطِ زر کی شرح 3.8 فیصد رہی اور اشیائے خورد و نوش کیلئے یہ شرح صرف 2 فیصد تھی۔ ہمارے ان پانچ سال میں قیمتوں میں جو استحکام رہا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوںنے بتایا کہ سال 2013 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8.2 فیصد تھا۔ ہماری حکومت نے معیشت کے استحکام کے لیے Fiscal Discipline پر سختی سے عمل کیا جس کی بدولت انشاء اللہ اس سال مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔ہم نے حکومتی وسائل عوام کی امانت سمجھ کر صرف عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے۔

متعلقہ عنوان :