اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 2017میں 5.75فیصد ہوگیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:43

اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 2017میں 5.75فیصد ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسٹیٹ بنک کا پالیسی ریٹ جون 2013 میں 9.5 فیصد تھا جو کم ہو کر 2017 میں 5.75 فیصد ہو گیا جو پچھلی کئی دہائیوں کی کم ترین شرح ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایکسپورٹ ری فنانس کا ریٹ جون 2013 میں 9.5 فیصد تھا جو کہ جون 2016 میں کم ہو کر 3 فیصد ہو گیا۔

(جاری ہے)

Long Term Financing Facility پر شرحِ سود 11.4 فیصد سے کم کر کے 5 سے 6 فیصد کی گئی ہے۔

تاریخ کی کم ترین شرحِ سود کی بدولت کاروبار اور صنعت میں ترقی آئی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔پانچ سال پہلے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 336 ارب روپے تھی جو کہ فروری 2018 میں 570 ارب ہو چکی ہے جبکہ جون 2018 کے آخر تک قرضوں کی فراہمی 800 ارب تک متوقع ہے۔ زرعی قرضوں پر شرحِ سود میں بھی کافی حد تک کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :