عمان ایئر نے مشرقی وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کرلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سلطنت عمان کی ایوارڈ یافتہ قومی ایئرلائن عما ن ایئر نے مشرق وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، عمان ایئر کواس اعزاز سے دی ورلڈ ٹریول ایوارڈزمیں نوازہ گیا ، یاد رہے کہ یہ ایوارڈ عریبین ٹریول مارکیٹ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ جسے ٹریول انڈسٹری کے شعبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

عمان ایئر کو یہ اعزاز راس الخیمہ میں منعقدہ پر وقار ڈنر کی تقریب میںدیا گیاجسے عمان ایئر کے چیف کمرشل آفیسر پاول سٹارس، اور کنٹری منیجر جمال الازکی نے وصول کیا۔ عمان ایئر نے یہ ایوارڈ مقابلے میں موجود مشرق وسطیٰ کی 10بہترین ایئرلائنز سے مقابلے میں جیتا ہے، جبکہ اس کے علاوہ عمان ایئر کو سال2014-15، 2016-17میں مسلسل کامیابیوںپر بھی ایک اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالعزیز الرئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عمان ایئر کو ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں مشرق وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، یہ ایوارڈ عمان ایئر کی اپنے صارفین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ عما ن ایئرکو سال2017کے دوران ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں چار مختلف ایوارڈز سے نوازہ جاچکا ہے، عمان ایئر مستقبل میں بھی اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :