برہان تا حویلیاں ایکسپریس وے منصوبے کیلئی10ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے برہان تا حویلیاں 29 کلومیٹر ایکسپریس وے کے نظر ثانی شدہ جاری منصوبے کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح چترال سے گرم چشمہ 82.5 کلومیٹر تک دو رویہ شاہراہ کے جاری منصوبے کے لئے ایک ارب 50 کروڑروپے الگ سے مختص کئے گئے ہیں۔