پنجاب حکومت کا صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پورے سال کا بجٹ تیار ہے مگر اسمبلی سے صرف چار ماہ کے اخراجات کی منظوری لی جائیگی ‘ عائشہ غوث پاشا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پورے سال کا نہیں بلکہ صرف چار ماہ کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے سال کا بجٹ تیار ہے مگر اسمبلی سے صرف چار ماہ کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :