مولانا فضل الرحمن نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کر نے کا اعلان کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:36

مولانا فضل الرحمن نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کر نے کا اعلان کر ..
لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے 13 مئی کو ایم ایم اے کے تحت مینار پاکستان لاہور پر جلسے عام کا اعلان کر دیا۔ 9 مئی کو ملتان ، 12 مئی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ کے مقام پر جلسہ عام ہونگے۔29 اپریل کو مردان میں جلسہ عام ہو گا۔

(جاری ہے)

2 مئی کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں قومی ورکرز کنونشن میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس میں دینی جماعتوں کے مرکزی حکومت میں مزید شامل رہنے نہ رہنے کا واضح اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ انتخابی امیدواروں کی نامزدگیوں کے لئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیئے گئے ہیں جو مرکزی بورڈز کو اپنی سفارشات بھجوائیںگے۔