ماہرین زراعت کی کا شتکاروں ویلنشیالیٹ کی کٹائی او رپیوندکاری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کا شتکاروںکو ویلنشیالیٹ کی کٹائی اور پیوندکاری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہاہے کہ جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک بھی یقینی بنائیں اور پیوندکاری کا عمل مکمل کرتے ہوئے ترشادہ پھلوں کے پودوں کے کچے گلے اور غیرمعمولی بڑھوتری والی شاخیں بھی کاٹ دیں تاکہ پودوں کی بہترپرورش وبڑھوتری سمیت اچھی فصلوں وبہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

باغبان ترشادہ پھلوں کے پودوں کو اپریل کے آخر تک نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں اور عناصرصغیرہ کا ضرورت کیمطابق سپرے بھی کریں ‘باغبان 15دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں اور پھل شروع ہونے کے فوراً بعد پانی ضر ور دیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کیڑو ں اور بیماریوں کیخلاف سپرے کرتے ہو ئے پودوں کے تنوں پربورڈوپیسٹ لگانے کیساتھ ساتھ پھندے لگانے کا عمل بھی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :