روزانہ سورج کی روشنی لینے والے افرادکے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے ، ماہرین

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) امریکہ کے طبی ماہرین نے کہاہے کہ روزانہ سورج کی روشنی لینے والے افرادکے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے جوشوگر(ذیابیطس) کے مرض کو روکنے میں مددگارہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکہ کی سیل یونیورسٹی کے ماہرین نے ذیابیطس کے مرض کی روک تھام اور اس مرض کے بڑھنے کی وجوہات جاننے کیلئے مطالعاتی تحقیق کی جس میں کہاگیاکہ سورج کی روشنی سے ذیابیطس کے مرض کو روکاجاسکتاہے اسلئے روزانہ سورج کی روشنی لینے والے افرادکے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے جو شوگرکے مرض کو روکنے میں مددگارہے۔

متعلقہ عنوان :