امریکہ کو اسامہ بن لادن کی مخبری کرنیوالے ڈاکٹر شکیل آفریدی اچانک کہاں چلے گئے؟ اہم ترین خبر آگئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:31

امریکہ کو اسامہ بن لادن کی مخبری کرنیوالے ڈاکٹر شکیل آفریدی اچانک کہاں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکا کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ،ْان پر مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں امریکا کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں 2012 میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیکل ایجنٹ کی جانب سے کالعدم تنظیموں سے رابطوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد ان کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی سے سیکیورٹی خدشات تھے ،ْ یہی وجہ ہے کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔