چیف جسٹس کا صحافی قتل ازخود نوٹس میں آئی جی کو 15روز میں مرکزی ملزم کو گرفتاری کا حکم

آئی جی صاحب آپ جانتے ہیں معاملہ کتنا اہم اور حساس ہے ‘خود احساس کریں‘ چیف جسٹس

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستا ن نے سمبڑیال صحافی قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے لیی15 دن کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب خود احساس کریں معاملہ کتنا حساس ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سمبڑیال میں صحافی قتل کیس سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کیس سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کی گئی۔سماعت کے دوران آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے آئی جی سے ملزم کی گرفتاری کے بارے میں پوچھا،جس پر آئی جی نے جواب میں کہا کہ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کر سکے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ جانتے ہیں معاملہ کتنا اہم اور حساس ہے ،خود احساس کریں۔چیف جسٹس نے آئی جی کو 15روز میں مرکزی ملزم گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔…