حکومت آئی ایم ایف سے کسی بیل آئوٹ پیکج کے لئے رجوع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:37

حکومت آئی ایم ایف سے کسی بیل آئوٹ پیکج کے لئے رجوع کرنے کا ارادہ نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کسی بیل آئوٹ پیکج کے لئے رجوع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران اٹھائے گئے اقتصادی اقدامات سے قومی مالیاتی صورتحال مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر خان کے ہمراہ بعد از بجٹ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بیل آئوٹ پیکج کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکج سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی متعارف کردہ دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کی بہتری کے لئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے پہلے کے بجٹ میں برآمدی پیکج کا اعلان کیا تھا جس نے ملکی برآمدات کے فروغ میں بڑی مدد کی، اگر برآمدات اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو ہمیں کسی مالیاتی معاونت کی ضرورت نہیں ہو گی لہذا پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

متعلقہ عنوان :