ملک کے انسانی وسائل کو مستحکم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کے کردار قابل ستائش ہے، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ملک کے انسانی وسائل کو مستحکم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کے کردار قابل ستائش ہے، اپنے غیر معمولی سفروں پر گامزن ہونے اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے قریب تر رہے ہیں، آپ کی محنت نے آپ کو صلہ دے دیا ہے۔ امتحانی دبائو کے اوقات پیچھے رہ گئے ہیں۔

اصل کام دراصل اب شروع ہو گا۔ مجھے یقین ہے بحریہ یونیورسٹی نے آپ کو ان آزمائشوں سے مقابلہ کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سکل ڈویلپمنٹ پر زور دینے کے لئے یونیورسٹی مینجمنٹ کی کاوشوں کی تعریف کی جو بحریہ یونیورسٹی کو پڑھانے اور سیکھنے کا ایک پرکشش ادارہ بنا دے گی۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو اوریجنل تخلیقی اور اپنے خوابوں کا پیچھا کرنے کی نصیحت کی اور اکیڈیمیا کو سوسائٹی کو کچھ قابل قدر کر کے دکھانے کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

اس سے پیشتر اپنے استقبالیہ خطبے میں خطاب کرتے ہوئے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل(ر) محمد شفیق، ہلال امتیاز(ملٹری) نے سردار مسعود خان کا کانووکیشن میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بحریہ یونیورسٹی میں اپنے طلبہ کو ضروری ادارہ جاتی ٹولز، انکوائری کرنے کے لئے بنیادی اصولوں، ابلاغی اور انٹرپرسنل کیلئے تربیت اور سب سے اہم زندگی میں بہتر کارگزاری کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے میں اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کی ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر ایچ ای سی، حکومت پنجاب اور دیگر اداروں کو بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے کثیرتعداد میں سکالرشپس فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ یہ سکالرشپس کم آمدنی والے پس منظر رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے میں معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس نے 19ویں کانووکیشن کا انعقاد جناح کنونشن سنٹر میں کیا۔

سردار مسعود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پی ایچ ڈی، انڈرگریجویٹ پروگرامز کے گریجویٹ ہونے والے طلباء کو ڈگریاں دیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے سونے اور چاندی کے میڈل متعلقہ پروگرام میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو عطاء کیے۔ آخر میں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی سے طلبہ اور ان کے والدین کو خوشگوار مستقبل کی خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی اور انہوں نے غیرمعمولی کارکردگی پر میڈل جیتنے والے طلبہ کی کوششوں کی تعریف کی۔