سونا خریدنا ناممکن ہوگیا، قیمتوں میں مزید اور ہوشربا اضافہ ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالر کا اضافہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:24

سونا خریدنا ناممکن ہوگیا، قیمتوں میں مزید اور ہوشربا اضافہ ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںہفتہ کو4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا مزید50 روپے مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1320 ڈالرسے بڑھ کر1324ڈالر ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں43روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59100 روپے سے بڑھ کر59150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 51657 روپے سے بڑھ کر50700روپے ہو گئی ۔ہفتہ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میںاور 10گرام چاندی کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت660روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :