میں واپس آ ئو ں گا اور عدالتوں کا سامنا کروں گا، پرویز مشرف

پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے، پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے،آج پاکستان رو رہا ہے کہ آو مجھے بچا ئو ، پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ،پاکستان کی حالت د یکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے‘سابق صدر کا راولپنڈی میں وکلا سے ٹیلی فونک خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:36

میں واپس آ ئو ں گا اور عدالتوں کا سامنا کروں گا، پرویز مشرف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدر اور آپ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے عدالتوں میں جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے، میں ملک آ ئو ں گا اور عدالتوں کا سامنا کروں گا،پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے،آج پاکستان رو رہا ہے کہ آو مجھے بچا ئو ، پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے،پاکستان کی حالت کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔

راولپنڈی میں وکلا سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے، مجھ پر سیاسی مقدمے قائم کیے جارہے ہیں، مجھے عدالتوں میں جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے، میں ملک آں گا اور عدالتوں کاسامنا کروں گا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ آج اگر ملک کا موازنہ 2007 سے کیا جائے تو آج پاکستان رو رہا ہے کہ آو مجھے بچا ئو ، پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے، ملک میں غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اس کو صرف کچلا جا رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں وہ قانون اپنے ہاتھ میں نا لے لیں، ہمارے حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، 2007 میں پاکستان ہر لحاظ سے عروج کی جانب جا رہا تھا،پاکستان کی حالت کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔