Live Updates

مردان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم تیزی سے جاری

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی زیر نگرانی مردان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے منیجر اپریشن محمد خلیل کے ہمراہ تمبولک ، فضل حق کالج روڈ ،یونین کونسل بجلی گھر رنگ روڈ ،مہابت آباد باجوڑو کلے اور نستہ روڈ پر تمام بڑے ڈرین صاف کروائے اورنکاسی آب کے نالوں کو پانی کے لیے کھلوادیا اور علاقے سے بڑی مقدار میں سالڈ ویسٹ بھی اُٹھا کر تمام علاقے کو صاف کردیاگیا۔

علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اس اقدام کو سراہا اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع میں صفائی مہم جاری رہے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات