ٹل ، گھریلو تنازع پر فائرنگ ، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق،ایک زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) ہنگو کی تحصیل ٹل میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،پولیس نے لاشوںکو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں چھائونی تھانے کی حدود میں مسلح ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،پولیس نے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔