جماعت اسلامی نے کراچی میں ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کی یاد تازہ کردی

کراچی میں دی جانے والی ہڑتال کے دوران دوکانداروں سے زبردستی اور تشدد کے ذریعے کاروباری مراکز بند کروانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، عوام سراپا احتجاج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 18:57

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) جماعت اسلامی نے کراچی میں ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کی یاد تازہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔ جماعت اسلامی کا دعوی ہے کہ ان کی ہڑتال کی کال کامیاب رہی۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز آئی ہیں جنہوں نے کئی سوالات کو جنم دینے کے علاوہ ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے جماعت اسلامی کے شر پسند کارکن دوکانداروں سے زبردستی اور تشدد کے ذریعے کاروباری مراکز بند کروا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے شر پسند کارکنوں کے اس انداز پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ لوگوں نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بہت مشکل اور قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔ لیکن اب جماعت اسلامی نے کراچی میں ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کی یاد تازہ کردی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسی معاملات کا نوٹس لینا چاہیئے۔