ہنگو،دو فریقین کے درمیا ن مسلح تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:25

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ہنگو کے علاقہ تحصیل ٹل میںدو فریقین کے درمیا ن مسلح تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ،مقدمہ درج تفتیش شروع،تفصیلات کے مطا بق ہنگو سے 50کلو میٹر دور ٹل میں دو فریقین کے درمیان سخت تکرار کے بعد اچانک فا ئرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میںدونوں طرف سے 4افرادجاں بحق ایک شدید زخمی ہوا جاں بحق ہونے والوں میں عباس ،ضیاا لر حمن ،زوجہ عباس، اور زوجہ محمد دین شامل ہیں جبکہ محمد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتٴْل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹل پولیس نے مقدمہ درج کرلیاگر فتا ری کے لیے چھا پے شروع کر دئیے ہیں

متعلقہ عنوان :