بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں اعلیٰ عدلیہ کے لیے مختص بجٹ میں 8 فیصد اضافے کی تجویز

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 19-2018 کے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں اعلیٰ عدلیہ کے لیے مختص بجٹ میں 8 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ائندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب 96 کروڑ روپے اعلیٰ عدلیہ کے لیے مختص کیے جانے کی تجویز دی ہے جبکہ سال 2017-18 کے بجٹ میں یہ رقم ایک ارب 81 کروڑ تھی اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافے کے ساتھ، 52 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ یہ رقم رواں مالی سال میں 48 کروڑ 60 لاکھ روپے تھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے مختص رقم میں سے عملے کے اخراجات کی مد 46 کروڑ 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اس میں 28 کروڑ 40 لاکھ روپے مراعات جبکہ بقیہ رقم، ججز، افسران اور دیگر عملے کی تنخواہوں کی مد میں ادا کی جائے گی اس ضمن میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے لیے ایک ارب 96 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں سے ایک ارب 48 کروڑ عملے کے اخراجات کی مد میں خرچ ہوں گے، جس میں سے ایک ارب روپے دیگر مراعات اور 48 کروڑ 40 لاکھ روپے ججز افسران اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے خرچ کیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مرمت اور بحالی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :