الطاف حسین کے قریبی ساتھی نے ایم کیو ایم اور سیاست کو خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 19:07

الطاف حسین کے قریبی ساتھی نے ایم کیو ایم اور سیاست کو خیر آباد کہنے ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) الطاف حسین کے قریبی ساتھی نے ایم کیو ایم اور سیاست کو خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے امریکا سے بیان جاری کیا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ وہ مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔