قمرالزمان کائرہ نے کپتان کو مایوس کردیا

مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی گالی نہ دی جائے آخری دم تک پیپلز پارٹی کا وفادار رہوں گا ،قمر الزمان کائرہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 19:10

قمرالزمان کائرہ نے کپتان کو مایوس کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :قمرالزمان کائرہ نے کپتان کو مایوس کر دیا ۔سابق وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی گالی نہ دی جائے آخری دم تک پیپلز پارٹی کا وفادار رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔سیاسی کارکنان اور قائدین اپنے اپنے مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وارے نیارے رہے اب تک بڑے بڑے سیاسی نام تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔کچھ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ جلد ہی اعتزاز احسن اور قمر الزمان کائرہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہو نے والے ہیں تاہم قمر الزمان کائرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سخت رد عمل دے دیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی گالی نہ دی جائے آخری دم تک پیپلز پارٹی کا وفادار رہوں گا۔