نیشنل بینک کا سالانہ بنیادوں پر بعداز ٹیکس منافع16.5فیصد اضافے کے ساتھ 4.98ارب روپے ریکار ڈ

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:06

نیشنل بینک کا سالانہ بنیادوں پر بعداز ٹیکس منافع16.5فیصد اضافے کے ساتھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان ‘ ہیڈ آفس‘ کراچی میں بورڈ آف ڈائریکٹر نیشنل بینک آف پاکستان کی میتنگ بسلسلہ فنانشل سٹیٹمنٹ منظور ہوئی جسے بورڈ آف ڈائریکٹر نے تین مہینے کے عرصے کیلئے منظور کرلیا جو کہ 31 مارچ 2018 ء کے اختتام تک تھا۔ بینک کی آپریٹنگ آمدنی کے مطابق اس شرح میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ جو 20.02 بلین تک گیا ہے بمقابل 19.69 ملین جو کہ گزشتہ سال تھا۔

سال گزشتہ کے مقابلے میں سرح سود/مارک اپ 12.29 بلین کے مقابلے میں بڑھ کر 14.12 بلین ہوگیا ہے جو کہ 4.9% تک ہے۔ دوسری طرف سال بہ سال بلا سود/مارک اپ آمدنی نچلی سطح پر 20.3% تک 7.40 بلین روپے سے 5.89 بلین روپے ہوگئی جو کہ کیپیٹل گینز اینڈ ایکسچینج آمدنی کے کم ہونے کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی 2018 ء کے دوران بعد از سیل منافع 4.89 بلین روپے تھا جو کہ 16.5% تک اونچی سطح بمقابل 4.20 بلین روپے پچھلے سال کے مقابلے میں تھا۔

یہ ظاہر کرتا ہے کہ 2.30 روپے فی شیئر (مارچ 2017 ء میں 1.98 ) جو 16.2% منافع ظاہر کرتا ہے ۔ بینک کا فی شیئر منافع پہلی سہ مہی 2018 ء میں 7.57 ملین روپے تھا جو کہ 13.8 کی اونچی سطح ہے‘ سال گزشتہ کے مقابلے میں 6.65 بلین ٹیکس سے پہلے اور ٹیکس کے بعد‘ (مارچ 2017 میں 23.29% اور 14.72% ) ترتیب وار تھا۔ جیسا کہ ہم مختلف ڈیلیوری چینل کے ذریعے اپنی مارکیٹ کو فروغ دے رہے ہیں‘ ہم بینکنگ کی بنیادی سرگرمیوں میں خود کو اور زیادہ فعال بنا رہے ہیں۔

1,936 بلین روپے میں سال بہ سال 10.84% اضافے کے ساتھ جو کہ 31 مارچ 2017 ء میں تھا 31 مارچ 2018 ء تک اثاثوں میں اضافے کے ساتھ ب ینک 2146 بلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ بینکنگ انڈسٹری میں اپنی بہترین قیادت کو برقرار رکھنے کیلئے این بی پی اپنے صارفین کے لئے خدمات اور معیار میں بہتری‘ وقت کی بچت کیلئے مارکیٹ تک پہنچ‘ پروڈکٹس میں مزید اضافہ ‘ کاروباری ڈھانچے کو نئے سرے سے ترتیب دینا اور دور جدید کی بینکاری کے نئے انداز اپنانا جیسے اقدامات اٹھائے ہیں۔

ہماری ترجیحات میں مختلف ڈیلیوری چینلز کے مقابلے میں بہترین خدمات کی فراہمی شامل ہیں‘ AAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ بینک ایک وسیع ترین فنانشل انڈسٹری کی حیثیت سے ڈومیسٹک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور بین الاقوامی برانچز کے ساتھ خدمات دے رہا ہے اور ساتھ ہی اپنی وسیع ترین پروڈکٹس اور خدمات بھی پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :