پاکستان کی ترقی میں کا اہم کردارہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ،سلیم مانڈوی والا

اقلیتوں کے تحفظ ،جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن جدوجہد جاری رکھیں گے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:17

پاکستان کی ترقی میں کا اہم کردارہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ حقوق کیلئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردارہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پیپلزپارٹی بلوچستان اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری منیش کمار،سندوریا ،سنجے کمار ، ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چاندی رام ،ساجن داس ماترے ، سورج پرکاش ، راجیش کمار راہی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قانون کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ سیاسی طریقے سے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا بہت اہم کردار ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی تو اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی اقلیتوں کے تحفظ اورانکے جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔