راولپنڈی،عدالت عالیہ کے احکامات پر3 مقدمات عدالت نمبر3 میں میں منتقل

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے عدالت عالیہ کے احکامات پر3 مقدمات عدالت نمبر3 میں میں منتقل کر دیئے ہیں جبکہ بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کر لیںگزشتہ روز عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ملزم عرفان طارق کیخلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 5 مئی،ملزم تنویر کیخلاف قتل کیس کی سماعت 5مئی،ملزمان عطا الرحمن اور عبدالجبار کیخلاف بارودی مواد برآمدگی کے 2 الگ الگ مقدمات سمیت ملزم رمضان کے خلاف قتل کے مقدمات عدالت نمبر5 میںمنتقل کر دیئے پولیس مقابلہ کیس میں نامزدملزم شہزاد کیخلاف2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت2 مئی اور اغوا برائے تاوان کیس میںنامزد ملزم واجد رمضان کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت5 مئی تک ملتوی کردی۔