طلباء کی رہنمائی کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء)طلباء کی رہنمائی کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایسی تقریبات سے نوجوانوں کی چھپی صلاحتیں مزید نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج کا مجلہ کاررواں کئی سالوںسے نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کی بھی رہنمائی کررہا ہے اولڈ سٹوڈنٹس اس کی تلاش میں سر گرداں رہتے ہیںان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال کلویا نے اسلامیہ کالج میں ادبی مجلہ ’’کاررواں‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پرنسپل پروفیسر پرویز اختر نے پروفیسر مجاہد بخاری کو ادب کی دنیامیں ایک خوشگوار اضافہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء ان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔تقریب سے پروفیسر مجاہد بخاری،پروفیسر فیض رسول فیضان،پروفیسرامر بالعدل، شیخ اکرام،میاں ساجد علی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔