مہمند ایجنسی، آباسین یوسفزئی کے نام سے خصوصی مشاعرے کا اہتمام،شعراء کی کثیر تعداد میں شرکت

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:52

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء)مہمند ایجنسی میں آباسین یوسفزئی کے نام سے ایک خصوصی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مشاعرے میں ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شعراء نے شعر و شاعری کی زبان میں ایجنسی کے مسائل پر بحث کی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب میں سنگر ادبی ٹولنہ ،اتمان خیل ادبی کاروان اورمرکزی مہمند پشتوادبی ٹولنہ کے زیر سایہ آباسین مشاعرے کاانعقاد کیا گیا۔

مشاعرے کے مہمان خصوصی معروف پشتو شاعر آباسین یوسفزئی ، میزبان اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ توصیف خالد تھے اور مشاعرے کی صدارت ابو فرقان فانی نے کی جبکہ دیگر مہمانان وشعراء فاروق شاہ ، شمس مہمند، سپورٹس منیجر سعید اختر، اکرام شیخ، تبسم ، جاندار شاہ جلبل ، طالب سنگر، دلاور غرسنے ، جمیل گل جمیل و دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں مہمان اور مقامی شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔

مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند توصیف خالد نے کہا کہ مہمند پولیٹیکل انتظامیہ تمام شعراء کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگ۔ آباسین یوسفزئی نے کہا کہ مہمند قوم مہمان نواز، پکے پختون اور اسلام پسند لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکو چاہئے کہ وہ قبائل کی مشکلات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ پشتو زبان کو بھی ترجیح دیں اور اپنی مادری زبان پشتو کی ترقی کیلئے بھر پور کوشش کریں۔ تقریب کے آخر میں پریس کلب کے صدر کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ جبکہ مہمان خصوصی کو قلعہ لنگی بھی پیش کی گئی۔