چاول زرمبادلہ کمانے کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے اس لئے اسکی برآمدات میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے، رفیق سلمان

اتوار 29 اپریل 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) نے چاول کی برآمدات کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت کو خصوصی اقدامات کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چاول کی برآمدات کو 4ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ریپ کے سینئر وائس چیئر مین رفیق سلمان نے کہا ہے کہ چاول زرمبادلہ کمانے کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے اس لئے اسکی برآمدات میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے جس سے آئندہ پانچ سال کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کو باآسانی 4ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات کے اضافہ سے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چاول کو بھی باقاعدہ صنعت کا درجہ دیکر شعبہ کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :