وزیراعظم بدعنوانی میں ملوث ریلوے کے وزیر پیویش گوئل کوبرطرف کریں، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس

اتوار 29 اپریل 2018 11:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی انہیں فوراً عہدہ سے ہٹا کران کے خلاف آزاد انہ انکوائری کرائیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہاکہ مودی حکومت کے ایک سینئر وزیر سنگین بدعنوانی میں ملوث ہیں اور وزیر اعظم ان کی حرکتوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وہنجی کمپنیوں کے ساتھ کروڑ وں روپے کے ایسے سودوں میں شامل ہیں جو واضح طورپر غلط فائدہ اٹھانے ‘ نامناسب اور مفادات کے ٹکراو کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا نہ کھاوں گا نہ کھانے دوں گا کا نعرہ بدل کر کھاوں گااور کھلاوں گا ہوگیا ہے۔