حوثی باغیوں کی گولہ باری سے جازان میں سعودی شہری جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 11:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوںکی جانب سے توپ سے داغے کئی گولے جازان شہر کے صامطہ کے علاقے میں گرے جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن یحییٰ عبداللہ القحطانی نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔ سکیورٹی فورسز فورا موقع پر پہنچی جہاں گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق، دو گھر اور تین گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھی۔