علی ظفر کو جب کترینہ کیف کے ساتھ بولڈ سین کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے کیا کیا؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 12:29

علی ظفر کو جب کترینہ کیف کے ساتھ بولڈ سین کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) معروف صحافی طاہر سرور میر کا کہنا ہے کہ ’میرے برادر کی دلہن ‘ فلم میں ہدایتکار یش چوپڑا نے علی ظفر کو کترینہ کیف کے ساتھ بولڈ سین کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا اور الیکڑانک میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

لیکن شوبز انڈسٹری اس حوالے سے تقسیم کو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں علی ظفر اور میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے معروف صحافی طاہر سرور میر نے کہا کہ وہ اور کامیڈین عزیزی (سہیل احمد) دلیپ کمار سے ملنے بمبئی گئے تھے اور وہاں پر ان کی ملاقات یش چوپڑا سے ہوئی تھی۔ اس وقت  علی ظفربالی وڈ فلم میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔تو یش چوپڑا نے کہا کہ آپ لوگوں نے پاکستان سے بہت شریف لڑکا بھیجا ہے۔یش چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’میرے برادر کی دلہن ‘ فلم میں علی ظفر کو کترینہ کیف کے ساتھ بولڈ سین کرنے کے لیے کہا گیا لیکن علی ظفر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: