بھارت کاآئندہ سیزن میں اجناس کی پیداوار بڑھا کر 283.7 ملین ٹن تک لانے کے منصوبہ

اتوار 29 اپریل 2018 13:00

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بھارت نے کہا ہے کہ وہ سیزن 2018-19 ء کے دوران اجناس کی پیداوار بڑھا کر 283.7 ملین ٹن تک لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت زراعت (فارم ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سیزن کے دوران( جون تک) اجناس کی ملکی پیداوار 277.49 ملین ٹن رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جسے جون 2019 ء تک بڑھا کر 283.7 ملین ٹن تک لانے کا منصوبہ ہے۔

اس میں 113 ملین ٹن چاول، 100 ملین ٹن گندم اور 36 ملین ٹن تیل دار بیجوں کی پیداوار کا ہدف ہے۔رواں سال تیل دار بیجوں کی پیداوار 29.9 ملین ٹن رہی۔وزارت نے بتایاکہ اجناس سے ہٹ کر گنے کی پیداوار بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔رواں سال اس کی پیداوار 353.2 ملین ٹن رہی جو آئندہ سال 355 ملین ٹن تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :